امریکہ نے ایران کے معاملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

امریکہ، ایران کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی کا سفارتی حل تلاش کرنے کی کوششوں میں ہے

1223093
امریکہ  نے ایران کے معاملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ایران کے معاملے  پر ہنگامی  اجلاس کی اپیل کی ہے۔

امریکہ کے اقوام متحدہ میں مندوب نے سلامتی کونسل سے ایران کے معاملے پر بروز پیر  ایک بند نشست منعقد کرنے کی اپیل کی ہے۔

سفارتی حلقوں  کا کہنا ہے کہ امریکہ کی اس سرکاری اپیل میں گزشتہ ہفتےخلیج عمان میں  تیل کے دو ٹینکروں پر حملے کے معاملے میں تازہ پیش رفت سے آگاہی کرانے  کے لیے  ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ خلیج عمان میں گزشتہ ہفتے تیل کے دو بڑے ٹینکروں پر دھماکہ ہوا تھا۔ ٹینکروں  کے عملے کے 44 افراد کو ایرانی ریسکیو ٹیم نے بچاتے ہوئے ایرانی صوبے ہرمز  کی بندر گاہ کاسک تک پہنچایا تھا۔

بعد ازاں ایران نے ایک امریکی ڈراؤن کو اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کے جواز میں  مار گرایا  تھا۔

 


 

 



متعللقہ خبریں