وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاامریکی وزیرخارجہ مائیکل پومپیو سےٹیلی فونک رابطہ، خطےکی صورتِ حال پر غور

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو پاکستان میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیے گئے اہم اقدامات سے آگاہ کیا ہے، دونوں وزرائے خارجہ کے مابین ایف اے ٹی ایف کی طرف سے مجوزہ اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی

1220275
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاامریکی وزیرخارجہ مائیکل پومپیو سےٹیلی فونک رابطہ، خطےکی صورتِ حال پر غور

امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپیو اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مابین ٹیلیفونک رابطہ۔ دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو پاکستان میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیے گئے اہم اقدامات سے آگاہ کیا ہے، دونوں وزرائے خارجہ کے مابین ایف اے ٹی ایف کی طرف سے مجوزہ اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

 دونوں وزرائے خارجہ نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے کشیدگی کے خاتمے کو ضروری قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاک امریکہ باہمی تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے امریکہ کا کردار قابل ستائش ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیر خارجہ کو پاکستان کی طرف سے انڈین پائلٹ کی بھارت حوالگی سمیت، خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب سے کہا کہ امریکہ پاکستان اور ہندوستان کے مابین تمام تصفیہ طلب امور پر مذاکرات کے دوبارہ آغاز کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین ایف اے ٹی ایف کی طرف سے مجوزہ اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے وفاقی حکومت اور اسٹیٹ بینک کی زیر نگرانی بینکنگ اور نان بینکنگ مالیاتی اداروں، انشورنس کمپنیوں اور اسٹاک ایکسچینج کے داخلی کنٹرول کو بہتر بنایا گیا ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں