سانحہ کرائسٹ چرچ: ویڈیو پھیلانے والا شخص جیل بھیج دیا گیا

رواں  سال  مارچ میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد پر حملے کی ویڈیو کو فیس بک پر شیئر کرنے والے ایک شخص کو عدالت نے جیل بھیج دیا

1220742
سانحہ کرائسٹ چرچ: ویڈیو پھیلانے والا شخص جیل بھیج دیا گیا

رواں  سال  مارچ میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد پر حملے کی ویڈیو کو فیس بک پر شیئر کرنے والے ایک شخص کو عدالت نے جیل بھیج دیا۔

کرائسٹ چرچ کی النور اور لین ووڈ مسجد پر آسٹریلوی نژاد 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ نے حملہ کرکے 51 نمازیوں کو شہید جبکہ 80 سے زائد کو زخمی کردیا تھا۔

 اس واقعے کے چند دن بعد نیوزی لینڈ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش بھی کیا تھا اور اُن پر الزامات بھی لگائے گئے تھے۔

تاہم ،حملہ آور نے رواں ماہ 14 جون کو ہونے والی سماعت کے دوران خود پر لگے تمام الزامات سے انکار کردیا تھا۔

حملہ آور نے مساجد پر حملے کے دوران واقعے کی ویڈیو فیس بک پر براہ راست چلائی تھی۔

ملزم کی جانب سے براہ راست چلائی گئی ویڈیو کو اگرچہ نیوزی لینڈ حکومت کی درخواست پر فیس بک نے فوری طور پر ڈیلیٹ کردیا تھا تاہم اس ویڈیو کو چند افراد نے ڈاؤن لوڈ کرکے  شیئر کیا تھا۔

دہشت گرد حملے کی اسی ویڈیو کو شیئر کرنے والے افراد میں کرائسٹ چرچ کے 44 سالہ کاروباری شخص فلپ آرپس بھی شامل تھے۔

 



متعللقہ خبریں