ٹرمپ کی مہاجر پالیسیوں کے خلاف احتجاج

"ٹرمپ اپنا جنم دن منانے کے وقت بچے اپنے والدین کے بغیر اپنے جنم دن کو منا رہے ہیں"

ٹرمپ کی مہاجر پالیسیوں کے خلاف احتجاج

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی73ویں سالگرہ کے موقع پر میکسیکو کی سرحدوں پر مہاجرین مخالف پالیسیوں  کے خلاف نیو یارک میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

منہاٹن علاقے میں ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل اینڈ ٹاور  کے سامنے یکجا ہونے والے مظاہرین نے ٹرمپ حکومت  کے خلاف خاصکر  غیر قانونی مہاجرین کے بچوں کو ان کے کنبوں سے جدا کرتے ہوئے زیر حراست رکھے جانے    پر پین کارڈز کے ذریعے اپنے رد ِ عمل کا مظاہرہ کیا۔

ان پین کارڈز پر مندرجہ ذیل تحریریں موجود تھیں: "امریکہ کی مہاجر پالیسیاں جرم ہیں"، "ٹرمپ اپنا جنم دن منانے کے وقت بچے اپنے والدین کے بغیر اپنے جنم دن کو منا رہے ہیں"، "زیر ِ حراست بچے موت کے منہ میں جا رہے ہیں"۔

مظاہرین نے ایک جھوٹ موٹ کے بچے کے تابوت کو بھی اپنے سامنے رکھتے ہوئے اس معاملے کی سنگینی پر توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی۔

 

 

 



متعللقہ خبریں