اقوام متحدہ: سوڈان میں تشدد کے ذمہ داروں سے جوابدہی کی ضرورت ہے

سلامتی کونسل کے اراکین حالیہ دنوں میں سوڈان میں پیش آنے والے تشدد کے واقعات کی مذمت کرتے  اور ان واقعات  میں زندگیوں سے محروم ہونے اور زخمی ہونے والے شہریوں کے لئے اظہار افسوس کرتے ہیں: سلامتی کونسل

1216930
اقوام متحدہ: سوڈان میں تشدد کے ذمہ داروں سے جوابدہی کی ضرورت ہے

اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل نے حالیہ دنوں میں سوڈان میں پیش آنے والے تشدد کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔

سلامتی کونسل کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "سلامتی کونسل کے اراکین حالیہ دنوں میں سوڈان میں پیش آنے والے تشدد کے واقعات کی مذمت کرتے  اور ان واقعات  میں زندگیوں سے محروم ہونے اور زخمی ہونے والے شہریوں کے لئے اظہار افسوس کرتے ہیں"۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ" سلامتی کونسل کے رکن ممالک نے سوڈان میں شہریوں پر تشدد کو فی الفور بند کرنے کی اپیل کی ہے اور انسانی حقوق  کا احترام کرنے، شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے ، تشدد کے ذمہ داروں  سے جوابدہی کرنے اور انصاف کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل نے فوجی عبوری کونسل  کی طرف سے واقعات کی تحقیقات  سے متعلق جاری کردہ بیان کو نوٹ کر لیا ہے اور کونسل، سوڈان کے موضوع پر علاقائی  اور بین الاقوامی کوششیں جاری رکھنے کے معاملے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس کے ساتھ تعاون کرتی ہے۔

سلامتی کونسل نے سوڈان کی زمینی سالمیت، خود مختاری، آزادی اور اتحاد  کے موضوعات کے ساتھ بھرپور شکل میں منسلک ہونے پر زور دیا ہے  اور کونسل کے تمام اراکین کو  اس بحران کے لئے  دو طرفہ مطابقت کے حامل حل کی تلاش کے لئے باہم متحد  ہو کر کام کرنے کی دعوت دی ہے۔



متعللقہ خبریں