نظر بند روسی صحافی پر لگے الزامات بے بنیاد نکلے،رہائی جلد ہوگی

روسی وزیر داخلہ  ولادیمیر کولوکولسیف  نے  بتایا ہے کہ منشیات کی تجارت  کے الزام میں  نظر بند  صحافی  ایوان گولو نوف  کے خلاف   دلائل کی عدم دستیابی کی بنا پر تفتیشی عمل روک دیا گیا ہے

نظر بند روسی صحافی پر لگے الزامات بے بنیاد نکلے،رہائی جلد ہوگی

روسی وزیر داخلہ  ولادیمیر کولوکولسیف  نے  بتایا ہے کہ منشیات کی تجارت  کے الزام میں  نظر بند  صحافی  ایوان گولو نوف  کے خلاف   دلائل کی عدم دستیابی کی بنا پر تفتیشی عمل روک دیا گیا ہے۔

 وزیر داخلہ کا کہنا ہےکہ اب    گولونوف    رہا ہو جائیں گے اور انہیں الزامات سے بری الذمہ قرار دے دیا جائے گا۔

 وزیر داخلہ نے روسی صدر پوٹن سے مطالبہ کیا  ہے کہ وہ  ماسکو پولیس کے سربراہ آندرے پچکوف   اور شعبہ برائے انسداد منشیات کے   افسر اعلی  یوری دیو یاتکن   کو  برخاست کرنے کے احکامات جاری کریں ۔

 



متعللقہ خبریں