وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا عید الفطر کے موقع پرعالم اسلام کےلیےتہنیتی پیغام

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مذہبی رواداری اور عالمی بھائی چارے کی مثال قائم کردی، عالم اسلام کے لیے اپنے محبت بھرے پیغام کا آغاز السلام علیکم کہہ کر کیا

1213841
وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا عید الفطر کے موقع پرعالم اسلام  کےلیےتہنیتی پیغام

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ع پر  عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دنیا سے نفرت اور اسلام فوبیا کو ختم کرنے کے لیے جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مذہبی رواداری اور عالمی بھائی چارے کی مثال قائم کردی، عالم اسلام کے لیے اپنے محبت بھرے پیغام کا آغاز السلام علیکم کہہ کر کیا اور عالم اسلام کو عید کی مبارک باد پیش کی۔

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے پیغام میں دنیا میں زبان، رنگ، نسل اور مذہب کی بنیاد پر نفرت پھیلانے والوں اور اسلام فوبیا کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا اور عید کو رمضان میں مذہبی، روحانی اور معرفت کے حصول کے لیے روزہ رکھنے کا تحفہ قرار دیا۔



متعللقہ خبریں