اسلحہ کا حصول آسان ترین ہونے والے ملک میں ایک بار پھر خون کی ہولی

ورجینیا بیچ بلدیہ عظمیٰ  کے ایک ملازم نے بعد از دوپہر عمارت میں گھستے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی

1212345
اسلحہ کا حصول آسان ترین ہونے والے ملک میں ایک بار پھر خون کی ہولی

متحدہ امریکہ کی ریاست ورجینیا  کے شہر ورجینیا بیچ میں بلدیہ کے دفتر پر مسلح حملے میں 12 افرراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔

امریکی پریس میں شائع خبروں کے مطابق ورجینیا بیچ بلدیہ عظمیٰ  کے ایک ملازم نے بعد از دوپہر عمارت میں گھستے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی۔

پولیس  چیف  جیمز کیرویرا  نے اخباری نمائندوں کو بتایا ہے کہ اس اچانک حملے میں  12 افراد لقمہ اجل بنے ہیں ۔  جبکہ حملہ آور پولیس سے کافی دیر تک تصادم کے بعدمردہ حالت میں برآمد ہوا ہے۔

اس واقع کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

ورجینیا بیچ کے گورنر بابی ڈیر نے اس واقع کے حوالے سے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ یہ واقع  شہر کی تاریخ  کا بد ترین سانحہ ہے۔

ادھر وائٹ ہاؤس سے  جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کو اس واقع  کے بارے میں تفصیلات سے آگاہی کرائی گئی ہے جو کہ اس حوالے سے تحقیقات کا قریبی طور پر  جائزہ لے رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں