اسانج پر امریکہ نے 18 الزامات پر فرد جرم عائد کر دی

امریکی وزارت انصاف نے وکی لیکس ویب سائٹ کے بانی جولیان اسانج پر18 الزامات کی فرد جرم عائد کر دی ہے جن میں جاسوسی کے قانون کی خلاف ورزی کرنے کا الزام بھی شامل ہے

1207398
اسانج پر امریکہ نے 18 الزامات پر فرد جرم عائد کر دی

امریکی وزارت انصاف نے وکی لیکس ویب سائٹ کے بانی جولیان اسانج پر18 الزامات کی فرد جرم عائد کر دی ہے۔

 اس میں جاسوسی کے قانون کی خلاف ورزی کرنے کا الزام بھی شامل ہے۔

  محکمہ  انصاف کے مطابق ،وکی لیکس کا خفیہ دستاویزات کو شائع کرنا اور اسی طرح خفیہ عسکری اور سفارتی ذرائع کے ناموں کا افشاء کرنا جاسوسی کے قانون کے منافی اقدامات ہیں۔

 یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان دستاویزات کو عام کرنے سے امریکی قومی سلامتی کو شدید دھچکا پہنچا تھا۔

یاد رہے کہ جولیان اسانج اس وقت لندن میں ضمانت کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر جیل کاٹ رہے ہیں جبکہ  امریکہ  نے ان کی حوالگی کا مطالبہ کر رکھا ہے۔



متعللقہ خبریں