مودی مبارک باد کے مستحق ہیں،نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں:ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے بھی  ٹویٹر  پرنریندرہ مودی  کو مبارک باد  کا پیغام  بھیجتے ہوئے  امید ظاہر کیا کہ   ان کی زیر قیادت  ہند-امریکہ تعلقات میں   نمایاں بہتری آئے گی

1207332
مودی مبارک باد کے مستحق ہیں،نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں:ٹرمپ

بھارتی وزیر اعظم نریندرہ مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی لوک سبھا انتخابات میں کامیابی پر عالمی رہنماوں  نے انہیں نیک خواہشات اور مبارک باد کے پیغامات بھیجے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے بھی  ٹویٹر  پرنریندرہ مودی  کو مبارک باد  کا پیغام  بھیجتے ہوئے  امید ظاہر کیا کہ   ان کی زیر قیادت  ہند-امریکہ تعلقات میں   نمایاں بہتری آئے گی  ۔

 دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیئو نے   بھی اپنے بیان میں انتخابات میں کامیابی پر بھارتی وزیراعظم کو مبارک باد دی   اور بھارتی عوام     کی انتخابات میں بھرپور شرکت  کی تعریف کی اور کہا کہ     دنیا کی  سب سے بڑی جمہوریت   میں ہونے والے یہ انتخابات  دنیا کےلیے  وسیلہ الہام بنے ہیں۔

 یاد رہے کہ بھارتی انتخابات میں لوک سبھا  کےلیے بھارتیہ جنتا پارٹی ساتوں مرحلوں میں  کامیابی  سے ہمکنار ہوئی ہے ۔

 انتخابی کمیشن کے مطابق، بی جے پی نے  لوک سبھا  کی 542 نشستوں میں سے 299 حاصل  کرلی ہیں۔



متعللقہ خبریں