امریکہ نے اپنے سفارتی عملے کو عراق سے نکلنے کے احکامات دے دئیے

ایران اور خلیج بصرہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے سفارت خانے کے ان تمام ملازمین کو ملک سے نکلنے کے احکامات دئیے گئے ہیں کہ  جو ہنگامی اور اشد ضروری نہیں ہیں

امریکہ نے اپنے سفارتی عملے کو عراق سے نکلنے کے احکامات دے دئیے

امریکہ کی وزارت خارجہ نے اپنے بغداد سفارت خانے کے تمام دوسرے درجے کے  ملازمین سے عراق سے نکلنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکہ کے بغداد سفارت خانے کی انٹرنیٹ سائٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اور خلیج بصرہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے سفارت خانے کے ان تمام ملازمین کو ملک سے نکلنے کے احکامات دئیے گئے ہیں کہ  جو ہنگامی اور اشد ضروری نہیں ہیں  ۔

یہ احکامات واشنگٹن انتظامیہ  کی طرف سے، علاقے میں ایران اور اس کے علاقائی حامیوں کے امریکی شہریوں  اور ان کے مفادات پر حملوں کے پلان کی نشاندہی کئے جانے کے بعد جاری کئے گئے ہیں۔

امریکی سفارت خانے کی طرف سے اتوار کے دن جاری کئے گئے بیان میں، بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے، امریکی شہریوں کو  عراق  کی سیاحت نہ کرنے  کی تنبیہ کی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں