جنوبی افریقہ میں پارلیمانی اور صوبائی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری

جنوبی افریقہ کےعام انتخابات میں کل اڑتالیس جماعتیں حصہ لےرہی ہیں تاہم حکمران جماعت سمیت تین جماعتوں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔انتخابات کے ذریعے ملک کے نئے صدر کو منتخب کیا جائے گا

1197386
جنوبی افریقہ میں پارلیمانی اور صوبائی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری

فرانسیسی خبررساں ایجنسی  کی اطلاع  کے مطابق  جنوبی افریقہ میں پارلیمانی اور صوبائی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے  جو رات گئے تک جاری رہے گا۔

جنوبی افریقہ کےعام انتخابات میں کل اڑتالیس جماعتیں حصہ لےرہی ہیں تاہم حکمران جماعت سمیت تین جماعتوں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔انتخابات کے ذریعے ملک کے نئے صدر کو منتخب کیا جائے گا،حکمران جماعت افریقن نیشنل کانگریس،ڈیموکریٹک الائنس اور اکنامک فریڈم فائٹرز میں سخت مقابلے کا امکان ہے۔

اس سےقبل انتخابی مہم کےدوران تینوں بڑی جماعتوں کی رابطہ مہم میں ہزاروں افراد نےشرکت کی اورثقافتی  رنگ نمایاں رہا۔



متعللقہ خبریں