خلیج میں امریکی تنصیبات پر ایرانی حملوں کا خطرہ،امریکہ نے بحری بیڑہ روانہ کر دیا

امریکی  قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شاناھن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی طیارہ برداربیڑے کی روانگی ایرانی  انتظامیہ کی طرف سے لاحق ممکنہ خطرات کےپیش نظر کی گئی ہے

1196198
خلیج میں امریکی تنصیبات پر ایرانی حملوں کا خطرہ،امریکہ نے بحری بیڑہ روانہ کر دیا

امریکی  قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شاناھن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی طیارہ برداربیڑے کی روانگی ایرانی  انتظامیہ کی طرف سے لاحق ممکنہ خطرات کےپیش نظر کی گئی ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ ایران خطے میں دہشت گردی اورسنجیدہ خطرے کا بنیادی  محور  ہے۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام  میں پیٹرک شاناھن نے کہا کہ ہم ایران پر زور دیتے ہیں کہ وہ اشتعال انگیزی سے باز رہے اگر خطے میں امریکی فوج یا ہمارے مفادات پرحملہ ہوا تو ذمہ دار ایران ہوگا۔

انہوں‌ نے کہا کہ امریکی طیارہ بردار بیڑہ"یو ایس ایس ابراہیم لنکن" کو  جنگجو  فوجیوں کے ساتھ مشرق وسطیٰ‌کے لیے روانہ کردیا گیا ہے تاہم، انہوں‌نے اس کی مزید تفصیل بیان نہیں کی۔

دوسری جانب  امریکی حکام کو  خفیہ  ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ خطے میں امریکہ  اور اس کے اتحادیوں کے مفادات کو خطرات لاحق ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی  خفیہ  حکام نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کے مراکز پرایران کی طرف سے ممکنہ کارروائی کے حوالے سےخبردارکیا ہے اور خطرے کی زد میں آنے والی تنصیبات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں