شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے بعد امریکی وزیر خارجہ کی سفارتی سرگرمیاں

جنوبی کوریا اور جاپانی وزیر خارجہ سے پومپیو نے تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

1194942
شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے بعد امریکی وزیر خارجہ کی سفارتی سرگرمیاں

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے شمالی کوریا کی جانب سے سمندرِ جاپان کی جانب ایک سے زیادہ کم  فاصلے تک مار کرنے والے  میزائل کے تجربات کے بعد جنوبی کوریا اور جاپان کے وزراء خارجہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

 جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے  میزائل تجربے  کے بعد وزیر خارجہ کانگ کیونگ ۔وہا  اور مائیک پومپیو کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت میں اس صورتحال کا " محتاط طریقے سے" جائزہ لیے جانے  اور تحقیقات جاری ہونے کے وقت باہمی روابط میں رہنے  پر اتفاق کیا ہے۔

ادھر جاپانی دفتر خارجہ نے بھی اپنے اعلان میں کہا ہے کہ جاپانی وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب سے  شمالی کوریا کے تجربے کے بارے میں بات چیت کی ہے اور انہوں نے بھی اس معاملے پر تحقیقات سے ایک دوسرے کو آگاہی کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔

دونوں وزراء نے اس معاملے میں جنوبی کوریا سے مکمل طور پر تعاون کرنے کا بھی اظہار کیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں