نیو زی لینڈ: کرائسٹ چرچ کے ایک علاقے سے بم برآمد ، مشتبہ شخص گرفتار

خبر  کے مطابق، نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے مضافاتی علاقے فلپس ٹاؤن میں بم کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا

1192572
نیو زی لینڈ: کرائسٹ چرچ کے ایک علاقے سے بم برآمد ، مشتبہ شخص گرفتار

 نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پولیس نے ایک شخص کے پاس سے بم برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

خبر  کے مطابق، نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے مضافاتی علاقے فلپس ٹاؤن میں بم کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس نے تلاشی لیتے ہوئے ایک 33 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کرلیا۔

 پولیس نے علاقے کے کچھ قریبی گھروں کو خالی کرایا تو ایک خالی  مکان  سے اسلحہ بھی ملا۔

بم ڈسپوزل ٹیم نے فلپس ٹاؤن میں موقع پر پہنچ کر بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا۔

 انتظامیہ نے شہریوں کو  علاقے  سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ گرفتار شخص سے مزید تحقیقات  بھی جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں