نائیجیریا: مہاجر کیمپ میں آتشزدگی، 2 افراد ہلاک، 371 مہاجرین کھلے آسمان تلے بے سروسامان

نائیجیریا کے شمال مشرق میں مہاجر کیمپ میں آگ لگنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک، 371 افراد کھلے آسمان تلے بے سروسامان

1192420
نائیجیریا: مہاجر کیمپ میں آتشزدگی، 2 افراد ہلاک، 371 مہاجرین کھلے آسمان تلے بے سروسامان

نائیجیریا کے شمال مشرق میں مہاجر کیمپ میں آگ لگنے کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

نائیجیریا  ہنگامی حالات ایجنسی NEMA کے شمال مشرقی شعبے کے کوآرڈینیٹر مالم عبدالقدیر ابراہیم کے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبہ بورنو سے منسلک علاقے منگونو کے مہاجر کیمپ میں آگ لگ گئی۔ مہاجر کیمپ میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے مظالم سے فرار ہو کرآنے والے افراد مقیم تھے۔

ابراہیم کے مطابق آگ کی وجہ سے 2 افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔

کیمپ میں 140 خیمے جل کر راکھ ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے 371 افراد کے لئے سر چھپانے کی کوئی جگہ نہیں رہی۔

واضح رہے کے منگونو مہاجر کیمپ میں 2 ماہ پہلے بھی آگ لگنے کے نتیجے میں 5 بچے ہلاک اور 7 ہزار 457 افراد سر چھپانے کی جگہ سے محروم ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں