امریکہ: یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ،1 خاتون ہلاک ،راہب زخمی

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ کے نتیجہ میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی ہے جبکہ راہب سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں

1191455
امریکہ: یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ،1 خاتون ہلاک ،راہب زخمی

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ کے نتیجہ میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی ہے جبکہ راہب سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق، ایک 19 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس کا نام جان ارنسٹ بتایا جا رہا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سائنا گاگ میں تقریب جاری تھی اور لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 واقعے میں ہلاک ہونے والی خاتون کا نام  لوری کے بتایا جا رہا ہے جس کی عمر 60 سال ہے۔

سان  ڈیاگو پولیس افسر ولیئم  گورے کے کا کہنا ہےکہ  حملہ آور نے جائے وقوعہ سے فرار کے کچھ دیر بعد رابطہ کر کے خود واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے پیچھا کر کے اسے گرفتار کیا۔

پولیس   کے مطابق ،راہب سمیت تین افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے

پولیس  نے یہ بھی کہا ہے کہ  ملزم کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے اور  اس امکان کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ کہیں یہ ملزم نیوزی لینڈ واقعے میں ملوث شخص سے متاثر تو نہیں تھا۔

 یاد رہے کہ چھ ماہ قبل پٹس برگ میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر ہونے والے حملے میں بھی 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں