ایران اب باقی ماندہ 8 ممالک کو بھی تیل برآمد نہیں کرسکے گا

امریکہ کی ایران پر پابندیوں سے  مبرا قرار دیے جانے والے "چین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان، اٹلی ، یونان اورترکی  " کو اس حوالے سے مزید رعایت  نہیں  دی جائیگی

1187843
ایران اب باقی ماندہ 8 ممالک کو بھی تیل برآمد نہیں کرسکے گا

 

اس بات کا دعوی کیا گیا ہے کہ امریکی وزیر ِ خارجہ مائیک پومپیو  اس سے قبل ایرانی پیٹرول کی درآمدات پر پابندیوں سے مبرا قرار دیے جانے والے 8 ممالک کو مزید چھوٹ نہیں دی جائیگی۔

امریکی پریس سے بات کرنے والے اعلی سطحی امریکی حکام کے حوالے سے شائع خبروں کے مطابق وزیر پومپیو  کی جانب سے اس بات کا اعلان آج کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

اس فیصلے کی رُو سے  2 مئی تک 180  دنوں تک امریکہ کی ایران پر پابندیوں سے  مبرا قرار دیے جانے والے "چین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان، اٹلی ، یونان اورترکی  " کو اس حوالے سے مزید رعایت  نہیں  دی جائیگی۔

امریکہ کے ایران پر اقتصادی دباؤ میں مزید اضافے کے لیے  یہ فیصلہ کرنے پر توجہ مبذول کراتے وقت  اس بات کی بھی وضاحت کی گئی ہے کہ چین، بھارت اور ترکی ایران سے  سب سے زیادہ تیل خریدنے والے ممالک میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو یکطرفہ طور پر کالعدم قرار دینے والے امریکہ نے ایران پر 7 اگست 2018 کو پابندیوں کا پہلا مرحلہ اور 5 نومبر 2018 کو دوسرا  مرحلہ عائد کیا تھا۔



متعللقہ خبریں