پرتگال: سیاحوں سے بھری بس الٹ گئی،29 جرمن ہلاک

بتایا گیا ہے کہ جزیرہ مدیرا کے شہر کانیچو  میں جرمن سیاحوں سے بھری بس بے قابو ہو کر  ایک مکان پر   الٹ گئی  جس کے نتیجے میں 29 جرمن سیاح ہلاک ہو گئَے

1185475
پرتگال: سیاحوں سے بھری بس الٹ گئی،29 جرمن ہلاک

پرتگال کے جزیرے مادیرا پر سیاحوں کی ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی۔

 گزشتہ  شام پیش آنے والے اس حادثے 29 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر  کے مطابق، یہ بس ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے سڑک سے پھسل کر کچھ نیچے ایک گھر پر جا گری تھی۔

اس  بس میں پچاس سے زائد افراد سوار تھے۔

 پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو کے مطابق مارے جانے والے تمام افراد جرمن سیاح تھے ۔

ان  ہلاکتوں پر پرتگال کے وزیر اعظم انٹونیو کوسٹا اور جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں