سوڈان: معزول صدر عمر البشیر کو جیل میں منتقل کر دیا گیا

سوڈان میں معزول حکمران عمر البشیر کو دارالحکومت خرطوم کی کوبر جیل میں منتقل کر دیا گیا

1185259
سوڈان: معزول صدر عمر البشیر کو جیل میں منتقل کر دیا گیا

سوڈان میں معزول حکمران عمر البشیر کو دارالحکومت خرطوم کی کوبر جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

سوڈان کے روزنامہ  اخیر لحظہ کی فوضی ذرائع کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق معزول صدر عمر البشیر صدارتی ریذیڈینس میں نظر بند تھے جہاں سے کل شام انہیں خرطوم کی کوبر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

خبر کے مطابق سوڈان کی فوجی عبوری کونسل نے یقین دہانی کروائی تھی کی  معزول صدر کو  بین الاقوامی تعزیراتی عدالت کے حوالے  نہیں کیا جائے گا بلکہ ملک کے اندر عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا  اور کونسل نے اپنا یہ وعدہ پورا کر دیا ہے۔

 فوجی ذرائع کے مطابق  منتقلی کا کام فوجی عبوری کونسل کی نگرانی میں اور سخت حفاظتی تدابیر کے ساتھ کیا گیا ہے تاہم کونسل کی طرف سے اس بارے میں تاحال کوئی تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

دوسری طرف مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوڈان کے اسمبلی اسپیکر ابراہیم احمد عمر  کو دورہ قطر سے واپسی پر خرطوم انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر حراست  میں لے لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں