نیپال: مسافر طیارہ ہیلی کاپٹر سے جا ٹکرایا، 3 افراد ہلاک، 4 زخمی

ماونٹ ایورسٹ  کے قریب واقع قصبے لُکلا میں تنزنگ۔ ہیلری ائیرپورٹ  سے سیاحوں کو لے جانے والا چھوٹا مسافر طیارہ  ٹیک آف کے دوران ائیر پورٹ پر کھڑے  ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا

1182887
نیپال: مسافر طیارہ ہیلی کاپٹر سے جا ٹکرایا، 3 افراد ہلاک، 4 زخمی

نیپال میں ماونٹ ایورسٹ  کے قریب واقع قصبے لُکلا میں تنزنگ۔ ہیلری ائیرپورٹ  سے سیاحوں کو لے جانے والا چھوٹا مسافر طیارہ  ٹیک آف کے دوران ائیر پورٹ پر کھڑے  ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔

حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

نیپال سول ایوی ایشن کے حکام نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تنزنگ۔ ہیلری ائیرپورٹ سے دارالحکومت کھٹمنڈو  کے لئے ٹیک آف کے دوران سمٹ ائیر فرم کا چھوٹا مسافر طیارہ رن وے پر کھڑے ماننگ ائیر فرم کے ہیلی کاپٹر سے جا ٹکرایا۔

حادثے میں طیارے کا پائلٹ اور ہیلی کاپٹر کے قریب کھڑے 2 پولیس اہلکار ہلاک اور اطراف کے 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے کھٹمنڈو منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم طیارے میں سوار چار سیاحوں اور ایک ائیر ہوسٹس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

حادثے کے بعد تنزنگ۔ ہیلری ائیرپورٹ  کو عارضی طور پر پروازوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں