الجزائر میں عام انتخابات 4 جولائی کو ہونگے:عبدالقادر صالح

ایوان صدر کے مطابق ،الجزائر  میں عبوری صدر عبدالقادر بن صالح نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات 4 جولائی کو ہونگے

1180974
الجزائر میں عام انتخابات 4 جولائی کو ہونگے:عبدالقادر صالح

الجزائر  میں عبوری صدر عبدالقادر بن صالح نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات 4 جولائی کو ہونگے۔

 ایوان صدر    نے اس سلسلے میں  انتخابی کمیشن     کو تیاریوں  کا حکم دے دیا ہے۔

 الجزائر میں 20 سال تک انتظامیہ    کی باگ دوڑ  سنبھالنے  والے 82 سالہ  عبدالعزیز بو تفلیقہ    کی 5 ویں بار   صدارتی امیدوار کے طور پر نامزدگی کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے شروع ہو گئے تھے جس سے انتخابات کو بھی ملتوی کرنا پڑا تھا ۔

 ان احتجاجی مظاہروں کے جواز  اور عسکری دباو کے پیش نظر صدر بو تفلیقہ 2 اپریل کو  مستعفی ہو گئے تھے  جن کے بعد   قومی کمیشن  کے صدر عبدالقادر بن صالح کو  عبوری صدر منتخب کیا گیا تھا ۔

 



متعللقہ خبریں