لیبیا کے تمام شہروں کو غیر قانونی ملیشیا سے پاک کرنے کا فیصلہ،آپریشن شروع

لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ لیبیا کے تمام شہروں کو غیرقانونی ملیشیا٫ اور جارحیت سے صاف کرنے کے لیے خصوصی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے

لیبیا کے تمام شہروں کو غیر قانونی ملیشیا سے پاک کرنے کا فیصلہ،آپریشن شروع

شمالی افریقی ملک لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ لیبیا کے تمام شہروں کو غیرقانونی ملیشیا٫ اور جارحیت سے صاف کرنے کے لیے خصوصی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 یہ آپریشن لیبیا کے فوجی جرنیل  خلیفہ حفتر کی دارالحکومت طرابلس پر چڑھائی کے جواب میں شروع کیا گیا ہے۔

 حفتر کی   فوج  اس وقت طرابلس کے نواح تک پہنچ چکی ہے۔

یاد رہے کہ  گزشتہ روز حفتر کی فوجوں کے جنگی جہازوں نے طرابلس کے ہوائی اڈے کو بھی نشانہ بنایا تھا جن میں  درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 دوسری جانب امریکہ  نے لیبیا میں متحارب فریقین سے کہا ہے کہ وہ ایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ فوری طور پر روک دیں۔

 



متعللقہ خبریں