درندہ صفت دہشت گرد کی کرائسٹ چرچ میں عدالتی کاروائی
ملک میں سخت پہرے والی آک لینڈ جیل میں بند 28 سالہ دہشت گرد ٹیرنٹ کی سماعت کو براہ ِ راست نشر کیا گیا
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی نور اور لین وُڈ مساجد میں 50 افراد کا خونخوار طریقے سے قتل کرنے والے دہشت گرد برنٹن ٹیرنٹ کے خلاف عدالت ِ عالیہ میں پہلی سماعت ہوئی ہے۔
ملک میں سخت پہرے والی آک لینڈ جیل میں بند 28 سالہ دہشت گرد ٹیرنٹ کی سماعت کو براہ ِ راست نشر کیا گیا۔
عدالت کے جج کیمرون مینڈر نے 50 مختلف قتل اور 39 افراد کو قتل کرنے کی کوشش کے الزامات کے ساتھ عدالتی کاروائی کیے جانے کا فیصلہ صادر ہونے والے دہشت گرد کو 14 جون کی پیشی تک آک لینڈ جیل میں قید رکھے جانے کا حکم دیا ہے۔
جج نے دہشت گرد کے ٹرائل کے لیے تیارہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرنے کے لیے دو مختلف دماغی تجزیات کرنے کا بھی فیصلہ سنایا ہے۔
مطلوبہ ذہنی تجزیات کے ایک معمول کی کاروائی ہونے کی وضاحت کرنے والے جج کا کہنا تھا کہ اس چیز سے کوئی دوسرا مفہوم نکالنے کی کوشش نہ کی جائے۔