سانحہ کرائسٹ چرچ : ملزم کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا

نیوزی لینڈ کی پولیس نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ شہر کی دو مساجد پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو  کل  عدالت میں پیش کیا جا ریا ہے  جہاں  اُس پر 50 افراد  قتل کرنے کے الزامات کی فرد جرم عائد کی جائے گی

1176932
سانحہ کرائسٹ چرچ : ملزم کو کل عدالت میں  پیش کیا جائے گا

نیوزی لینڈ کی پولیس نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ شہر کی دو مساجد پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو  کل  عدالت میں پیش کیا جا ریا ہے  جہاں  اُس پر 50 افراد  قتل کرنے کے الزامات کی فرد جرم عائد کی جائے گی۔

15 مارچ  کے روز کیے گئے دہشت گردانہ حملے کا ملزم ایک سفید فام نسل پرست آسٹریلوی شہری ہے۔

 اُسے گرفتاری کے اگلے دن عدالت میں پیش کیا گیا تھا اور تب عدالت نے اُس کو ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے اگلی پیشی5 اپریل مقرر کی تھی۔

 پہلی پیشی پر ملزم پر ایک قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی پولیس کا کہنا ہے کہ  کہ استغاثہ، ملزم پر مزید دیگر الزامات عائد کرنے پر غور بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

 



متعللقہ خبریں