واشنگٹن پوسٹ: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خاشقجی قتل کیس میں اب اقدامات اٹھانے چاہییں

واشنگٹن پوسٹ کے کالم  نگار جمال خاشقجی  کے ساتھ غیر انسانی فعل  انتہائی کرب دہ ہے

1175512
واشنگٹن پوسٹ: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خاشقجی قتل کیس میں اب اقدامات اٹھانے چاہییں

امریکی  واشنگٹن پوسٹ میں شائع ایک کالم میں  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سعودی صحافی جمال خاشقجی  کے قتل  کیس  میں اپنا اثر ِ رسوخ استعمال کرنے کی  اپیل کی گئی ہے۔

اخبار  کے مدید اور ناظم ِ اعلی فریڈ  ریان  نے "جمال خاشقجی قتل کے بعد 6 ماہ گزرنے کے باوجود ٹرمپ نے  کچھ نہیں کیا" عنوان  کے تحت ایک کالم شائع کیا ہے۔

کالم میں  لکھا گیا ہے کہ واشنگٹن پوسٹ کے کالم  نگار جمال خاشقجی  کے ساتھ غیر انسانی فعل  انتہائی کرب دہ ہے۔ اس خوفناک واقع کے بعد 6 ماہ کا عرصہ بیت  چکا ہے اور اب اس معاملے پر حتمی اقدام اٹھانا ہوگا۔

خاشقجی  کی نعش کے تا حال برآمد نہ ہونے کی جانب اشارہ دینے والے کالم میں  واضح کیا گیا ہے  کہ سعودی حکومت نے  اس واقع کے پیش آنے کے دن سے  متضاد بیانات دیے ہیں اور بعض مغربی ممالک  سعودی عرب سے دور جا چکے ہیں۔

امریکی  خفیہ سروس و کانگرس کی جانب سے خاشقجی قتل کیس پر اپنی ذمہ داریاں پور کرنے  کی توضیح کرنے والے کالم میں  ان  الفاظ کو جگہ دی گئی ہے:"تا ہم ٹرمپ انتظامیہ ایک انتہائی مختلف کہانیاں گھڑ  رہی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے حکام نےتنقیدی بیانات دیے  اور معمولی نوعیت کی سزائیں دیں تا ہم سعودی  عرب کو  با معنی سزا دیے جانے کے  بارے میں  اس نے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے سعودی ولی عہد  سے تعلقات کو جاری رکھنے کے نام پر سی آئی اے  کے قتل کے حوالے سے شواہد اور دلائل پر اپنے کان بند رکھے ، ان کو خفیہ رکھا اور انہیں  سائڈ پر کر دیا۔"



متعللقہ خبریں