ہمارے ملک میں نفرت اور نسل پرستی کی کوئی جگہ نہیں:جیسینڈا آرڈرن
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نےسانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ اس واقعے نے ہمیں عاجز بنادیا اور متحد کردیاہے جو کہ ہمارے الفاظ، اعمال اور رحمدلی کوطاقت بخشنے کا پیغام ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ تشدد، نفرت انگیزی اورنسل پرستی کیلئے ملک میں کوئی جگہ نہیں۔
خبر کے مطابق، نیوزی لینڈ میں سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی جہاں متاثرین سے اظہاریکجہتی کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ متاثرین سےاظہاریکجہتی کیلیے تقریب میں دیگرمذاہب کےلوگ بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید 50 افراد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
شہدا کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ سانحہ کرائسٹ چرچ نے ہمیں عاجز بنادیا اور متحد کردیاہے، 15 مارچ کا واقعہ ہمارے الفاظ، اعمال اور رحمدلی کوطاقت بخشنے کا پیغام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی تاریخ کے سیاہ ترین وقت کے 14 روزبعد پھر اکٹھے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان 50 افراد کی موت کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیاجاسکتا اورہم اپنی قوم کے آنسو یاد رکھیں گے۔
جیسنڈا آرڈرن نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ دہشتگردی کاجواب ہماری انسانیت میں ہے لہٰذا تشدد اورنفرت کیلیےنیوزی لینڈمیں کوئی جگہ نہیں اور نہ ہی نسل پرستی کیلیے کوئی گنجائش ہے ۔
وزیراعظم نیوزی لینڈ نے تقریرکا اختتام "اسلام علیکم" کے الفاظ سے کرنے پر کیا جس پر شرکا نے کھڑے ہوکر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
واضح رہے کہ 15 مارچ کو 2 مساجد پر حملے میں 50 نمازی شہیداور40زخمی ہوئےتھے۔