نیوزی لینڈ: دہشتگردانہ حملوں کی تفتیش کےلیے شاہی کمیشن کے قیام کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر کیے جانے والے دہشت گردانہ حملوں کی تفتیش کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے

1169948
نیوزی لینڈ: دہشتگردانہ حملوں کی تفتیش کےلیے شاہی کمیشن کے قیام کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر کیے جانے والے دہشت گردانہ حملوں کی تفتیش کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 وزیراعظم کے مطابق یہ  شاہی کمیشن اس دہشت گردانہ حملے کے ہر پہلو پر تفتیش مکمل کر کے رپورٹ مرتب کرے گا۔

 رائل کمیشن ،نیوزی لینڈ میں کسی بھی قسم کے معاملے کی تفتیش کرنے والا انتہائی آزاد اور با اختیار ادارہ تصور کیا جاتا ہے۔

 اس کمیشن کے دائرہ کار اور ضوابط کا تعین ملکی  وزیراعظم کی کابینہ کرے گی۔

 امکان ہے کہ یہ کمیشن نیم خود کار  اسلحے  کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا اور خفیہ اداروں کے کردار پر بھی  توجہ دے گا۔



متعللقہ خبریں