نیوزی لینڈ میں خود کار اور نیم خود کار اسلحے پر پابندی ہوگی :آرڈرن

وزیراعظم نے اخباری کانفرنس کے دوران ملک میں نیم خود کار  اسلحے پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فوجی طرزکے خود کاراسلحے پرمکمل پابندی ہوگی جبکہ شہریوں سے خود کار اسلحہ واپس لیا جائےگا

1167680
نیوزی لینڈ میں خود کار اور نیم خود کار اسلحے پر پابندی ہوگی :آرڈرن

 نیوزی لینڈ کی وزیراعظم  جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں خودکار اور نیم خود کاراسلحے  پر پابندی کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم نے اخباری کانفرنس کے دوران ملک میں نیم خود کار  اسلحے پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فوجی طرزکے خود کاراسلحے پرمکمل پابندی ہوگی جبکہ  شہریوں سے بھی خود کار اسلحہ واپس لیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ مساجد حملے میں خود کار   اور نیم خود کار اسلحہ استعمال کیا گیا جبکہ  اسلحے پرپابندی کیلئے جلد قانون سازی کی جائے گی۔

 وزیراعظم نیوزی لینڈ نے کہا کہ ایسالٹ اورنیم خودکاربندوقوں کی فروخت پرپابندی ہوگی  اور فوجی نوعیت کےاسلحے پرپابندی قانون سازی کے فوری بعد عائد ہوگی کیونکہ  اسلحے سے متعلق اصلاحات عوام کے مفاد میں ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جیسنڈا آرڈرن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید مسلمانوں کی یاد میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اورٹیلی ویژن سے براہ راست اذان نشرکی جائے گی اور نیوزی لینڈ میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

 



متعللقہ خبریں