کابینہ کے تمام وزراء اپنے عہدوں سے دستبرداری کے لئے تیار رہیں: نکولس مادورو

صدر نکولس مادورو نے  کابینہ کے تمام وزراء سے اپنے عہدے چھوڑنے کے لئے تیار رہنے  کا مطالبہ کیا ہے: ڈیلسی روڈریگز

1165403
کابینہ کے تمام وزراء اپنے عہدوں سے دستبرداری کے لئے تیار رہیں: نکولس مادورو

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کابینہ کے تمام اراکین سے اپنے عہدوں سے دستبرداری کے لئے تیار رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے کہا ہے کہ صدر نکولس مادورو نے  کابینہ کے تمام وزراء سے اپنے عہدے چھوڑنے کے لئے تیار رہنے  کا مطالبہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں روڈریگز نے کہا ہے کہ کابینہ میں بنیادی  ساختیاتی تبدیلی کے لئے صدر مادورو  نے وزراء کو عہدے چھوڑنے کے لئے تیار رہنے کا کہا ہے۔

واضح رہے کہ وینزویلا  اپنی تاریخ کے اہم ترین سیاسی بحران سے گزر رہا ہے اور امریکی حمایت کے حامل مخالفین 2 ماہ سے مادورو کو سکھ کا سانس نہیں لینے دے رہے۔

ان حالات میں مادورو اپنی کابینہ میں بنیادی تبدیلیاں کرنے کی تیاریوں میں ہیں۔



متعللقہ خبریں