انڈونیشیا: مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی

حادثے میں ٹرین کی پہلی بوگی الٹ  گئی ہے اور ابتدائی معلومات کے مطابق ٹرین کے ڈرائیور سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں

1160431
انڈونیشیا: مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں ایک مسافر ٹرین کے پٹڑی سے اترنے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق برقی مسافر ٹرین دارالحکومت جکارتہ کے مشرقی شہر 'جاٹینےگارا 'سے 'بوگور' کی طرف   جا رہی تھی کہ اس کے اوپر بجلی کا کھمبا آ گرا جس کے نتیجے میں ٹرین پٹڑی سے اتر گئی۔

حکام کے مطابق حادثے میں ٹرین کی پہلی بوگی الٹ  گئی ہے اور ابتدائی معلومات کے مطابق ٹرین کے ڈرائیور سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

علاقے میں ٹرین کے سفر عارضی طور پر بند کر دئیے گئے ہیں۔

حادثے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔  



متعللقہ خبریں