میں وینزویلا واپس لوٹوں گا اور ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرواوں گا: ہوان گوآئیڈو

ملک میں داخلے کے وقت مجھے حراست میں لیا جا سکتا ہے لیکن اس کے باوجود میں ملک واپس آوں گا اور  آج اور کل پورے ملک کو سڑکوں پر لے آوں گا: ہوان گوآئیڈو

1156108
میں وینزویلا واپس لوٹوں گا اور ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرواوں گا: ہوان گوآئیڈو

وینزویلا میں خود کو عبوری صدر اعلان کرنے والے قومی اسمبلی کے اسپیکر ہوان گوآئیڈو نے کہا ہے کہ وہ وینزویلا واپس لوٹیں گے اور آج اور کل ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کروائیں گے۔

اپنے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں گوآئیڈو نے کہا ہے کہ ایکواڈور میں ملاقاتوں کے بعد بیرون ملک سفر کی ممانعت کے باوجود وہ وینزویلا واپس لوٹیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں داخلے کے وقت انہیں حراست میں لئے جانے کا احتمال موجود ہے لیکن اس کے باوجود وہ ملک واپس آئیں گے اور  آج اور کل پورے ملک کو سڑکوں پر لے آئیں گے۔

گوآئیڈو نے مخالفین سے  بھی مطالبہ کیا ہے کہ ان کے اعلانات پر بغور نگاہ رکھی جائے۔

واضح رہے کہ گوآئیڈو 23 فروری کو وینزویلا میں انسانی امداد داخل کرنے کے سلسلے میں سرحد پر پہنچے اور وہاں سے کولمبیا چلے گئے تھے۔

کولمبیا کے بعد انہوں نے برازیل، پیراگوئے، ارجنٹائن اور ایکواڈور کا دورہ کیا  اور بعض ملاقاتیں کیں۔

گوآئیڈو، صدر نکولس مادورو  کی صدارت کو قبول نہیں کرتے اور انہیں امریکہ سمیت متعدد یورپی اور لاطینی امریکہ کے ممالک کی حمایت حاصل ہے۔



متعللقہ خبریں