سلامتی کونسل: وینزویلا کےلیے پیش کردہ قرارداد روس اور چین نے ویٹوکردی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بحران زدہ ملک وینزویلا سے متعلق دو متضاد قراردادیں منظور نہ ہو سکیں

1154856
سلامتی کونسل: وینزویلا کےلیے پیش کردہ قرارداد روس اور چین نے ویٹوکردی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بحران زدہ ملک وینزویلا سے متعلق دو متضاد قراردادیں منظور نہ ہو سکیں۔

 روس اور چین نے ایک ایسی قرارداد کو  مسترد  کر دیا جو امریکہ کی طرف سے پیش کی گئی تھی۔

اس میں   وینیزویلا  میں نئے اور آزادانہ انتخابات کے مطالبے کے ساتھ یہ بھی کہا گہا تھا کہ وینزویلا کے عوام کے لیے امدادی سامان کی بلا روک ٹوک ترسیل کو ممکن بنایا جائے۔

 اسی طرح ایک دوسری قرارداد روس کی طرف سے پیش کی گئی تھی جس کی صرف چین، جنوبی افریقہ اور استوائی گنی کی طرف سے حمایت کی گئی۔

 مسترد کردہ  اس مسودہ قرارداد میں وینزویلا میں بیرونی فوجی مداخلت کی دھمکیوں کی مذمت کی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں