چشمہ امن آپریشن

مقصد امن
ہدف دہشت گردی

سوڈان میں ہنگامی حالت کا نفاذ ،4 مزید احکامات جاری

سوڈان کے صدر عمرالبشیر نے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد چارنئے احکامات جاری کیے ہیں جن میں‌پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو وسیع اختیارات دیے گئے ہیں

سوڈان میں ہنگامی حالت کا نفاذ ،4 مزید احکامات جاری

سوڈان کے صدر عمرالبشیر نے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد چارنئے احکامات جاری کیے ہیں جن میں‌پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو وسیع اختیارات دیے گئے ہیں۔

خبر  کےمطابق ،نئے جاری کردہ احکامات میں قانون نافذ کرنے والےاداروں کو مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

ان احکامات کے تحت ملک میں شہریوں کے جلسے جلوسوں، ریلیوں، مظاہروں، اجتماعات، ہڑتالوں اور  عوامی مقامات کو بند کرنےپر پابندی عائد کی گئی ہے۔

 غیرملکی کرنسی میں لین دین، بنکوں سے رقوم نکالنے کی حد مقررکرنے کے بندرگاہوں اور دیگر گزرگاہوں سے نقدی اور سونا لے جانے کے حوالے سے بھی نئے اور سخت ضوابط وضع کرنے کے ساتھ ساتھ ایندھن اور دیگر سامان کو ذخیرہ کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

 علاوہ  ازیں ،پولیس کو کسی بھی مکان میں داخل ہونے ، تلاشی لینے اور کسی بھی شخص سے   تفتیش  کی اجازت ہوگی۔

 



متعللقہ خبریں