وینیزویلا میں محاذآرائی پر مجھے دکھ ہے فوراً بند کی جائے: گوٹیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے وینزویلا میں حکومت اور مخالفین کے درمیان جاری سیاسی محاذ آرائی کے دوران شہریوں کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے

1151664
وینیزویلا میں محاذآرائی پر مجھے دکھ ہے فوراً بند کی جائے: گوٹیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے وینزویلا میں حکومت اور مخالفین کے درمیان جاری سیاسی محاذ آرائی کے دوران شہریوں کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران شہریوں کے جانی نقصان پر اُنہیں دکھ پہنچا ہے۔

انہوں‌نے فریقین پر کشیدگی کم کرنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے یہ بیان وینزویلا اور کولمبیا کی سرحد پر ہونے والے تصادم کے بعد سامنے آیا جب امریکہ کی طرف سے وینزویلا کی حزب مخالفت  کے لیے بھیجی گئی امداد روکنے کے لیے  سرکاری  فوج  نے کارروائی کی۔

گزشتہ روز برازیل کی سرحد کے قریب دو افراد کو ہلاک کردیا گیا  تھا جبکہ کولمبیا اور وینزویلا کی سرحد پر بنے ایک پل پرہونے والے تصادم میں 285 افراد زخمی ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں