شمالی کوریا دنیا کی بڑی اقتصادیات کی صف میں شامل ہو سکتا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کم ِ سے "انتہائی اچھی سطح پرتعلقات" قائم ہوئے ہیں،  اس ملک کے جوہری ہتھیاروں سے پاک  ہونے  کے معاملے میں ہماری کوئی جلدی نہیں ہے

1151912
شمالی کوریا دنیا کی بڑی اقتصادیات کی صف میں شامل ہو سکتا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر  شمالی کوریا  جوہری اسلحہ سازی کے عمل سے باز آگیا تو  یہ  دنیا کی بڑی اقتصادیات میں سے ایک کی حیثیت حاصل کر سکتا ہے۔

ٹرمپ نے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے  کہ شمالی کوریا "کسی بھی ملک سے زیادہ سرعت سے ترقی حاصل کرنے کی استعداد کا مالک ہے" اور ان کی شمالی کوریا ئی رہنما کم جونگ ۔اُن سے ویت نام میں ملاقات ہو گی۔

ان کا کہنا ہے کہ "ہم دونوں سنگا پور میں ہونے والی پہلی ملاقات میں  حاصل کردہ پیش رفت کو جاری رکھنے کی توقع رکھتے ہیں، شاید صدر کم  جوہری اسلحہ کے بغیر اپنے ملک کے سرعت سے دنیا میں کسی بھی ملک  کے بڑی اقتصادیات بن سکنے   کی حد تک استعداد کے مالک بن سکنے سے آگاہ ہیں۔  کیونکہ اس ملک کا محل و قوع ، عوام  کی محنت اور مضبوط لیڈر شپ  اسے انفرادیت دلاتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے گورنروں کے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران کہا تھا کم ِ سے "انتہائی اچھی سطح پرتعلقات" قائم ہوئے ہیں،  اس ملک کے جوہری ہتھیاروں سے پاک  ہونے  کے معاملے میں ہماری کوئی جلدی نہیں ہے۔

دریں اثناء  واضح کیا گیا ہے کہ ٹرمپ اور کم کی 27 تا 28 فروری  ویت نام میں ملاقات کے حوالے سے ملک میں سیکورٹی کو بلند ترین سطح  تک  کر دیا گیا ہے۔

ویت نامی نائب وزیر خارجہ   نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ"سیکورٹی کی سطح میں اضافہ کرنے کا مقصد تاریخی ملاقات کا جائزہ لینے کے لیے اس ملک کو  40 ممالک سے  تین ہزار سے زائد صحافیوں کو "اپنے گھر میں ہونے کی طرح" محسوس کروانا ہے۔



متعللقہ خبریں