سعودی فرمانروا کا یورپی یونین۔ عرب لیگ سربراہی اجلاس سے خطاب

مصر کی میزبانی میں  بروز اتوار افتتاح ہونے والے سربراہی اجلاس میں سعودی شاہ سلمان نے  اپنے ملک کے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے نا قابل تسخیر مؤقف پر اپنے جائزے پیش کیے

1151972
سعودی فرمانروا کا یورپی یونین۔ عرب لیگ سربراہی اجلاس سے خطاب

سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے یورپی یونین۔ عرب لیگ سربراہی اجلاس میں مسئلہ فلسطین سے متعلق  ایک عمومی  قبول کے منافی "1937 کی سرحدیں" کہتے ہوئے سب کو شدر کر کے رکھ دیا ہے۔

مصر کی میزبانی میں  بروز اتوار افتتاح ہونے والے سربراہی اجلاس میں سعودی شاہ سلمان نے  اپنے ملک کے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے نا قابل تسخیر مؤقف پر اپنے جائزے پیش کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم  "دارالحکومت القدس ہونے والے  اور 1937 کی سرحدوں  کے اندر ایک خود مختار مملکت ِ فلسطین کے قیام سمیت فلسطینی عوام کے تمام تر جائز حقوق کی بحالی کے حوالے سے ہماری اٹل پالیسیوں  پر ایک بار پھر زور دیتے ہیں۔ "

سعودی فرمانروا کی جانب سے  تحریر شدہ تقریر  کو پڑھتے وقت "1967 کی سرحدوں کے بجائے" ،

" 1937  کی سرحدیں"  کہنا باعث  توجہ رہا۔

اس موضوع کے حوالے سے سعودی عرب یا پھر اسرائیلی حکام کی جانب سے کسی قسم کا کوئی اعلان  جاری نہیں کیا گیا۔

 

 



متعللقہ خبریں