ونیزویلا میں جان لیوا طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دفترِ ترجمان سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  گوٹرش نے ونیزویلا کے وزیر خارجہ جیورجے  آریزا سے اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں ملاقات کی

1151109
ونیزویلا میں جان لیوا طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرش  نے ونیزویلا میں مظاہرین کے خلاف  جان لیوا طاقت کا استعمال نہ کرنے کے معاملے پر خبر دار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دفترِ ترجمان سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  گوٹرش نے ونیزویلا کے وزیر خارجہ جیورجے  آریزا سے اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں ملاقات کی ہے۔

ونیزویلا کی تازہ صورتحال پر غور کی جانے والی ملاقات  میں گوٹرش نے  ونیزویلا کے حکام  کو انتباہ دیا ہے کہ وہ  مظاہرین کے خلاف  طاقت کے بے جا استعمال سے اجتناب برتیں۔

گوٹرش نے اس موقع  پر کہا ہے کہ اقوام متحدہ  ونیزویلا کے عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے غیر جانبدار اور خود مختار اصولوں کے دائرہ کار میں ونیزویلا کے اداروں کے ساتھ کام کرنے کے عمل کو جاری رکھے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں