سوڈان، وفاقی و صوبائی حکومتیں معطل، ملک میں ایک سال کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان

تمام تر سیاسی جماعتوں، مسلح گروہوں اور نوجوانوں کو ڈائیلاگ  کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کرنے کی اپیل

1150971
سوڈان، وفاقی و صوبائی حکومتیں معطل، ملک میں ایک سال کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان

صدرِسوڈان  عمر البشیر نے اعلان کیا ہے کہ حکومت  کو کالعدم قراردے دیا گیا ہے اور ملک میں ایک سال کی مدت کے لیے ہنگامی حالت کا نفاذ ہو گا۔

بشیر نے دارالحکومت خرطوم میں صدارتی محل میں سرکاری ٹیلی ویژن پر قوم سے براہ راست خطاب میں کہا ہے کہ قومی مصالحتی حکومت اور 18 صوبائی حکومتوں کو بھی کالعدم قرار دے دیا گیا ہے،  اب کے بعد ملک میں  ایک سال کی مدت تک ہنگامی حالت نافذ رہے گی۔

صدر نے بتایا کہ ملکی فوج ملک و عوام کی حمایت کرے گی  اور لیے جانے والے فیصلوں کا وہ بذات خود جائزہ لیں گے۔

انہوں نے تمام تر سیاسی جماعتوں، مسلح گروہوں اور نوجوانوں کو ڈائیلاگ  کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں