امریکہ: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرے

صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے، امریکہ۔ میکسیکو سرحد پر پیش آنے والے تشدد کے واقعات کو وجہ دکھا کر ،قومی ہنگامی حالات کا اعلان کرنے کے خلاف نیویارک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

1147969
امریکہ: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرے

امریکہ  کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے، امریکہ۔ میکسیکو سرحد پر پیش آنے والے تشدد کے واقعات کو وجہ دکھا کر ،قومی ہنگامی حالات کا اعلان کرنے کے خلاف نیویارک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

نیو یارک کے یونین اسکوائر میں جمع سینکڑوں افراد نے ٹرمپ کی مہاجر پالیسی کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے "مہاجرین اور ہم شانہ بشانہ ہیں"، "قومی ہنگامی حالات وائٹ ہاوس کا شاخسانہ ہیں" اور "ہم ٹرمپ کے جعلی بحران کی تردید کرتے ہیں" کی تحریروں والے پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے۔

وقتاً فوقتاً موسیقی کی سنگت میں جاری مظاہرے میں ٹرمپ  کو معزول کرنے کی بھی اپیلیں کی گئیں۔

نیو یارک پولیس نے مظاہرے کی جگہ پر سخت حفاظتی اقدامات کر رکھے تھے۔

مظاہرین کے اندر گھسنے   کی کوشش کرنے والے ایک ٹرمپ حامی شخص اور پولیس کے درمیان مختصر بحث ہوئی اور اس کے بعد پولیس نے اسے مظاہرے سے دور ہٹا دیا۔

صدر ٹرمپ کے قومی ہنگامی حالات  کے فیصلے کے خلاف وائٹ ہاوس کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

انسانی حقوق کی تنظیم "موو آن " اور بعض دیگر سول سوسائٹیوں کے زیر انتظام منعقدہ اس مظاہرے میں امریکہ کی مختلف ریاستوں سے کثیر تعداد میں ایکٹیوسٹوں نے شرکت کی۔

مظاہرین کا موقف تھا کہ صدر ٹرمپ کا، سرحدی تحفظ کو وجہ دکھا کر ،قومی ہنگامی حالات کا اعلان  کرنا طاقت کے غلط استعمال اور کانگریس  کو پس ُپشت  ڈالنے کا مفہوم رکھتا ہے ۔ مظاہرین نے کہا کہ وہ مذکورہ فیصلے کے  خلاف  ردعمل کا اظہار کرنے کے لئے وائٹ ہاوس کے سامنے جمع ہوئے ہیں۔

مظاہرین نے صدر ٹرمپ کے پُتلے اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے "دیوار مردہ باد"، "ٹرمپ مُردہ باد" اور "دیوار ٹرمپ کے گرد چنوائیں ، ہمیں ٹرمپ سے بچائیں " کے نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کے امریکہ۔میکسیکو سرحد پر 5.7 بلین ڈالر بجٹ کی حامل دیوار  کی تعمیر  کے مطالبے اور کانگریس کے ڈیموکریٹس کی طرف سے اس کی اجازت نہ دئیے جانے پر امریکہ کی وفاقی حکومت کو 22 دسمبر 2018 سے  25 جنوری 2019 تک شٹر ڈاون کرنا پڑا تھا۔

بعد ازاں اسمبلی  اور سینٹ  سے منظور ہونے والے 3 ہفتوں کے مصارف بل  کے صدر ٹرمپ کی منظوری  کے بعد نافذ العمل ہونے پر امریکی تاریخی کے طویل ترین وفاقی حکومت شٹرڈاون کا خاتمہ ہوا۔

ڈیموکریٹس کی طرف سے دیوار کی تعمیر کے لئے ضروری بجٹ  کی اجازت نہ دینے کا اعلان کئے جانے پر صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ملک میں قومی ہنگامی حالات کا اعلان کر کے صدارتی فیصلے کے ساتھ دیوار کی تعمیر کروائیں گے۔



متعللقہ خبریں