برازیل، مزید ایک بیراج کے ٹوٹ سکنے کے پیش نظر حفاظتی تدابیر

200 کے لگ بھگ کان کنوں کو  انسپکٹروں کی رپورٹ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے محفوظ مقامات کو منتقل  کیا  گیا ہے

1147460
برازیل، مزید ایک بیراج کے ٹوٹ سکنے کے پیش نظر حفاظتی تدابیر

برازیل میں ایک کان کے تل چھٹ بیراج کے ٹوٹ سکنے کے پیشِ نظر  تقریباً 200 افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

معدنی فرم وال ایس اے کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ میاس گیرائس صوبے کے صدر مقام بیلو ہوریزنتے سے 26 کلو میٹر جنوب میں واقع ماکوکوس  سے 200 کے لگ بھگ کان کنوں کو  انسپکٹروں کی رپورٹ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے محفوظ مقامات کو منتقل  کیا  گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ  اسی فرم کے ایک دوسرے تل چھٹ بیراج کے ٹوٹنے سے 166 افراد ہلاک  اور 147 لاپتہ ہو گئے تھے۔

جس کے بعد حکومت نے ملک کے تمام تر بیراجوں کی جانچ پڑتال کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

 

 



متعللقہ خبریں