مصائب کے باوجود پناہ گزینوں کی مدد پر افریقی حکومتوں کا کردار قابل تعریف ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے کہا ہے کہ سماجی اور معاشی مسائل کے باوجود افریقی ممالک کی حکومتوں اور شہریوں نے مشکلات میں گھرے لاکھوں افراد کے لیے اپنی سرحدیں اور   دلوں   کے دروازے کھولے ہیں

1142353
مصائب کے باوجود پناہ گزینوں کی مدد پر افریقی حکومتوں کا کردار قابل تعریف ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے پناہ گزینوں سے یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر براعظم افریقہ کو سراہا ہے۔

 گوٹیرش کے مطابق، سماجی اور معاشی مسائل کے باوجود افریقی ممالک کی حکومتوں اور شہریوں نے مشکلات میں گھرے لاکھوں افراد کے لیے اپنی سرحدیں اور   دلوں   کے دروازے کھولے ہیں۔

 گوٹیرش کا کہنا تھا کہ  افریقہ اپنے لیےاور پوری دنیا کے لیے حوصلہ افزائی کی ایک مثال ہے۔ گوٹیرش نے یہ بیان ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں افریقی یونین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔

 



متعللقہ خبریں