امریکی انتظامیہ خاشقجی کے قاتلوں کو آشکار کرے، اکٹیوسٹ گروپ

خاشقجی کے قتل کے خلاف کسی قسم کا کوئی قدم نہ  اٹھائے  جانے  نے انصاف کے متلاشی انسانوں کو سخت مایوسی دلائی ہے

1141137
امریکی انتظامیہ خاشقجی کے قاتلوں کو آشکار کرے، اکٹیوسٹ گروپ

سعودی  صحافی جمال خاشقجی  کے قتل  کے ذمہ دار اشخاص  کو ان  کے کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرنے والے  ایک گروہ نے متحدہ امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس  کے سامنے یکجا ہوتے ہوئے ایک  پریس بیان جاری کیا۔

جمال خاشقجی کے لیے انصاف انجمن کے صدر احمد بدیئر   نے اس موقع پر کہا کہ خاشقجی کے قتل کے خلاف کسی قسم کا کوئی قدم نہ  اٹھائے  جانے  نے انصاف کے متلاشی انسانوں کو سخت مایوسی دلائی ہے۔

دوسری جانب  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے سعودی عرب کی جانب سے سرزد کردہ اس قتل کے سامنے چپ سادھنے  پر نکتہ چینی کرنے والے صحافیوں کا تحفظ کمیٹی کے ڈائریکٹر کورٹنی رادش نے بھی   اس موقع پر کہا کہ " ہم یہاں پر صدر ٹرمپ اور  امریکی  انتظامیہ کو امریکہ  اور دنیا کے متعدد انسانوں  کے پریس کی آزادی کو اہمیت دینے کا اظہار کرنے کے لیے یکجا ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں پریس اعلامیہ میں یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ  ٹرمپ انتظامیہ امریکی کانگرس کے مطالبے پر عمل درآمد کرتے ہوئے  قتل کے ذمہ داروں کو آشکار  کرے۔

یاد رہے کہ استنبول میں 2 اکتوبر 2018 کے دن  سعودی سفارتخانے  میں خونخوار طریقے سے قتل کیے جانے والے جمال خاشقجی  کے حوالے سے امریکی  واشنگٹن پوسٹ نے  انکشاف کیا تھا کہ امریکی خفیہ سروس   اس نتیجے تک پہنچی ہے  کہ سعودی صحافی خاشقجی کے قتل کے احکامات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جاری  کیے تھے۔

 



متعللقہ خبریں