چین کا امریکہ کی جانب سے ٹیکنولوجی کی کمپنی "ہواوے"کے خلاف مقدمہ چلانے پر خدشات کا اظہار

چین  کی وزارتِ خارجہ  کے ترجمان گینگ    شوانگ   نے تحریر ی  بیان دیتے ہوئے  کہا ہے کہ   چین امریکہ   کی وزارتِ انصاف   کی جانب سے  چینی کمپنی ہوائے  کے مالی امور کے ڈر ایکٹر      مینگ  وانکو  کے خلاف  مقدمہ دائر کرنے  سے ان کو شدید خدشات لاحق ہیں

1134928
چین کا امریکہ کی جانب سے  ٹیکنولوجی کی کمپنی "ہواوے"کے خلاف مقدمہ چلانے پر خدشات کا اظہار

چین نے امریکہ کی جانب سے چین کی ٹیکنولوجی کی کمپنی "ہواوے"کے  خلاف لگا ئی  جانے والے  الزامات پر  اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

چین  کی وزارتِ خارجہ  کے ترجمان گینگ    شوانگ   نے تحریر ی  بیان دیتے ہوئے  کہا ہے کہ   چین امریکہ   کی وزارتِ انصاف   کی جانب سے  چینی کمپنی ہوائے  کے مالی امور کے ڈر ایکٹر      مینگ  وانکو  کے خلاف  مقدمہ دائر کرنے  سے ان کو شدید خدشات لاحق ہیں۔

امریکی وزارت انصاف نے ٹیکنالوجی کی چینی کمپنی ’ہواوے‘ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس مقدمے میں تیرہ مختلف الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ان میں ایران کے ساتھ رقوم کی غیر قانونی لین دین، دھوکا دہی، صنعتی جاسوسی اور اسی طرح کے دیگر سنجیدہ الزامات شامل ہیں۔ ہواوے ٹیلیکوم ہارڈ ویئر بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ اس کے کئی ذیلی ادارے بھی ہیں۔ دوسری جانب چینی وزارت خارجہ نے واشنگٹن سے ہواوے کے خلاف نامناسب کارروائیاں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خود ہواوے کمپنی بھی امریکی الزامات کو مسترد کرتی ہے۔

دریں اثنا گزشتہ تین برس کے مقابلے میں رواں برس مقبول چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے اسمارٹ فونز کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور ہواوے نے ایپل اور سام سنگ جیسی نامور ٹیکنالوجی کمپنیوں سمیت دیگر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ہواوے گروپ نے اعلان کیا کہ رواں برس کمپنی گزشتہ برس سے زیادہ موبائل فونز فروخت کرنے میں کامیاب رہی ہے۔کمپنی کے مطابق 2018 میں 200 ملین اسمارٹ فونز کامیابی سے فروخت ہوئے، جن میں سب سے زیادہ ہواوے ’پی 20‘، ’میٹ 20‘سیریز اور ہونر 10 سیریز فروخت ہوئے۔کمپنی نے بتایا کہ پی 20 سیریز کو 16 ملین سے زائد صارفین نے خریدا، جن میں نصف تعداد خواتین خریداروں کی تھی، کمپنی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ہواوے میٹ 20 سیریز رواں برس کی سب سے بہترین چِپ ثابت ہوئی۔ کمپنی کے مطابق ہواوے نے 2017 میں 10 کروڑ 70 لاکھ سے زائد موبائل فونز فروخت کیے تھے، جبکہ 2018 میں کمپنی نے اس سے زیادہ موبائل فروخت کیے۔ہواوے نے رواں برس موبائل بنانے والی کمپنیوں میں ایپل سے جگہ چھین کر  دوسری بڑی کمپنی کا اعزاز اپنے نام کیا اور سب سے زیادہ موبائل فروخت کرنے میں کامیاب ہوئی۔



متعللقہ خبریں