اقوام متحدہ کی یمن جنگ بندی کی نگرانی کیلئے نئے کمیشن کے قیام کی منظوری

گزشتہ ماہ سویڈن میں سعودی عرب کی اتحادی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اس  نئے مشن   پر اتفاق کیا گیا  تھا

1127503
اقوام متحدہ کی  یمن جنگ بندی کی نگرانی کیلئے  نئے کمیشن کے قیام کی منظوری

اقوام متحدہ نے متفقہ طور پر یمن میں جنگ بندی اور الحدیدہ کی مرکزی بندرگاہ سے سیکورٹی فورسز کی واپسی کی نگرانی کے لیے نئے مشن کے قیام  کی  میں 7 منظوری دے دی۔

گزشتہ ماہ سویڈن میں سعودی عرب کی اتحادی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اس  نئے مشن   پر اتفاق کیا گیا  تھا۔

اقوام متحدہ کی جانب سے ابتدائی طور پر 6 ماہ کے لیے غیر مسلح نگران الحدیدہ شہر اور بندرگاہ صالف اور راس ایسا کی بندرگاہوں پر بھی بھیجے جائیں گے۔

اس حوالے سے پیش کی گئی قرار داد میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے مطالبہ کیا کہ الحدیدہ معاہدے کی حمایت کے لیے’فوری طور پر‘ اقوام متحدہ کا مشن تعینات کیا جائے۔

انتونیو گوتیرس کی جانب سے اس مشن کو ’اہم موجودگی‘ قرار دیا جارہا ہے کیونکہ یہ الحدیدہ میں فریقین کی جانے والی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ کرے گا۔



متعللقہ خبریں