امریکہ، ایچ ون ۔ بی ویزے کے اجرا میں ترامیم

نوکریاں کرنے والوں کو شہریت دینے سمیت  اس ملک میں قیام کرنے کے حوالے سے بہتر  قوانین اور اصول رائج کیے جائینگے

1124298
امریکہ، ایچ ون ۔ بی ویزے کے اجرا میں ترامیم

امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ امریکی  فرموں کی جانب سے بیرون ملک سے پائے کے  اشخاص کو ملازمتیں دینے کے بعد جاری کردہ ایچ۔ون۔ بی ویزے میں بعض تبدیلیاں لائی جائینگی۔

ٹرمپ نے ٹویٹر پر اس موضوع پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ "امریکہ  میں موجود  ایچ ون۔بی ویزے   کےساتھ نوکریاں کرنے والوں کو شہریت دینے سمیت  اس ملک میں قیام کرنے کے حوالے سے بہتر  قوانین اور اصول رائج کیے جائینگے۔ ہم  ہنر مند اور اعلی صلاحیت کے حامل لوگوں کی امریکہ میں کیریئر بنانے  کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔"

بتایا گیا ہے کہ اس موضوع کے حوالے سے  بل کو  موجودہ نظام کا جائزہ لینے اور ویزے کے مؤثر طریقے سے اجراء کی راہوں کا تعین کرنے اور ان امکانات سے  استفادہ کرنے   والے افراد کے قابل ہونے  پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایچ ون ۔بی ویزا، اعلی تعلیم یافتہ اور ماہر افراد کو امریکہ میں عارضی طور پر کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں