سلامتی کونسل الحدیدہ میں مبصرین تعینات کروائے:گوٹیرش

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن کے شہر الحدیدہ اور اس کی بندرگاہ پر 6 ماہ کے لیے 75 مبصرین کی تعیناتی کی منظوری دے

1122181
سلامتی کونسل الحدیدہ میں  مبصرین تعینات کروائے:گوٹیرش

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن کے شہر الحدیدہ اور اس کی بندرگاہ پر 6 ماہ کے لیے 75 مبصرین کی تعیناتی کی منظوری دے تا کہ فائر بندی اور جنگ کے دونوں فریقوں کی فوج کی نئی صف بندی کی نگرانی کی جا سکے۔

یہ مطالبہ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس کی جانب سے آج  سلامتی کونسل میں یمن کی صورت حال سے متعلق رپورٹ پیش کیے سے قبل سامنے آیا ہے۔

گزشتہ ماہ سویڈن میں اقوام متحدہ کے زیر نگرانی ایک ہفتے تک جاری رہنے والی بات چیت کے بعد ایران نواز حوثی ملیشیا اور یمنی حکومت الحدیدہ کے حوالے سے ایک معاہدے پر متفق ہو گئے تھے۔

 اس کے تحت تجارتی سامان اور انسانی امداد کا بڑا حصہ یمن میں داخل کیا جانا تھا تا کہ کروڑوں یمنی باشندوں   میں   دوبارہ زندگی کی لہر دوڑ سکے۔

سلامتی کونسل کو انتونیو گوٹیرش کے حالیہ مطالبے کے حوالے سے 20 جنوری تک کوئی قدم اٹھانا ہو گاکیونکہ اس تاریخ کو اختیارات کی مدت کے 30 روز پورے ہو رہے ہیں جس کی سربراہی ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے جنرل پیٹرک کمائرٹ کے ہاتھ میں ہے۔

گوٹیرش کے مطابق اقوام متحدہ کی ٹیم کے افراد کے امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے مناسب وسائل اور اثاثوں کی بھی ضرورت ہو گی جن ن میں بکتربند گاڑیاں، مواصلاتی آلات ، طیارے اور مناسب طبی امداد شامل ہے۔

دوسری جانب، یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی نے کہا کہ حوثیوں  نے آئینی حکومت کی جانب سے پیش کی جانے والی تمام  نرمیوں  کا جواب ہٹ دھرمی اور تمام س معاہدوں  اور مفاہمت سے بغاوت کی صورت میں دیا ہے۔



متعللقہ خبریں