گھانا میں نسلی جھڑپوں کے نتیجے میں ہزار ہا افراد بے گھر

قومی  ڈیزاسٹر آرگنائزیشن کے شمالی علاقے کے کوآرڈینیٹر نے کہا  ہے کہ علاقے  میں بڑے پیمانے پر نسلی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے

1121043
گھانا میں نسلی جھڑپوں کے نتیجے  میں ہزار ہا افراد بے گھر

افریقی ملک  گھانا میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری نسلی  جھڑپوں کے نتیجے میں ہزار ہا  افراد اپنا گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

 قومی  ڈیزاسٹر آرگنائزیشن کے شمالی علاقے کے کوآرڈینیٹر نے کہا  ہے کہ علاقے  میں بڑے پیمانے پر نسلی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے  کہا کہ 31 دسمبر سے اب تک جاری نسلی  جھڑپوں کی وجہ سے بڑی تعداد میں بچوں سمیت خواتین اور عمر رسیدہ افراد سیکیورٹی کی وجہ سے اپنا گھر پر ترک کرنے پر مجبورہو گئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن قائم کرنے کے لئے سیکیورٹی فورسز  نے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

 گھانا میں نسلی جھڑپوں  کا سلسلہ مئی  2018 میں شروع ہوا تھا جو وقفے وقفے سے قبائل کے درمیان جاری ہے۔



متعللقہ خبریں