سوڈان کی اقتصادی مشکلات مغربی ممالک کی پابندیوں کی وجہ سے ہے: صدر عمر البشیر

سوڈان کے سرکاری ٹیلی ویژن کی اطلاع کے مطابق الجزائر صوبے کے شیخ مکی دیہات میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے جاسوس موجود ہیں

1113669
سوڈان  کی اقتصادی مشکلات مغربی ممالک کی پابندیوں کی وجہ سے ہے: صدر عمر البشیر

سوڈان کے صدر عمر البشیر نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت جن   ا قصادی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ہے وہ سب کچھ مغربی ممالک طرف سے لگائی جانے والی پابندیوں کی وجہ سے ہے۔

سوڈان کے سرکاری ٹیلی ویژن کی اطلاع کے مطابق الجزائر صوبے کے شیخ مکی دیہات میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے جاسوس موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ عوام کی ترقی کی مکمل حمایت کرتے ہیں جس کا مظاہرہ وہ عوام یہ خطاب کرتے ہوئے دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے اداروں کو تباہ کرنے والے غدار، جاسوس اور کرائے کے فوجی ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ سوڈان پر لگائی جانے والی پابندیوں کی وجہ سے ملک کے باشندوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سوڈانی صدر عمر حسن البشیر نے ملک میں اصلاحات متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ خبر رساں ادارے سونا کے مطابق البشیر نے کہا کہ یہ اصلاحات عوام کے لیے ’معقول اور باوقار زندگی‘ کی ضمانت بنیں گی۔ سوڈان میں گزشتہ کئی روز سے مہنگائی کے خلاف شدید مظاہرے جاری ہیں۔ سلامتی کے اداروں کے ارکان اور مظاہرین کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مظاہرین عمر البشیر کے استعفے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

مشرقی سوڈان میں جمعرات کے روز احتجاجی مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ روٹی کی قیمت بڑھنے کے خلاف مظاہرے ایک روز قبل شروع ہوئے تھے۔

سوڈان کی حکومت کی جانب سے روٹی کی قیمت ایک سوڈانی پاؤنڈ سے بڑھا کر تین پاؤنڈ کرنے سے بدھ کے روز ملک بھر میں احتجاج شروع ہو گیا۔

پچھلے سال سوڈان میں کئی ضروریات زندگی کی قیمتیں پچھلے سال سے دو گنا ہو چکی ہیں اور وہاں افراط زر کی شرح 70 فی صد کے لگ بھگ ہے جب کہ سوڈانی پاؤنڈ کی قیمت گر رہی ہے۔

سوڈان سے 2011 میں اس کے ایک حصے جنوبی سوڈان کی آزادی سے پہلے اس پاس تیل کے وسیع ذخائر تھے جن کی تعداد اب گھٹ کر ایک چوتھائی رہ گئی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں