پیٹر شیناہان نئے امریکی وزیر دفاع ہونگے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیردفاع کے معاون پیٹرک شناھن کو جیمز میٹس کی جگہ جنوری 2019ء سے امریکہ کا نیا وزیر دفاع مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے

1112203
پیٹر شیناہان نئے امریکی وزیر دفاع ہونگے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیردفاع کے معاون پیٹرک شناھن کو جیمز میٹس کی جگہ جنوری 2019ء سے امریکہ کا نیا وزیر دفاع مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وزیر دفاع جیمز میٹس کے معاون پیٹرک شناھن کو نیا وزیردفاع مقرر کرنے پر مجھے خوشی ہے اور  وہ جنوری 2019 سے اپنا عہدہ  سنھبالیں گے۔

گزشتہ جمعرات کو جیمزمیٹس نے وزارت دفاع کے قلمدان سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم وہ آئندہ سال فروری تک خدمات جاری رکھیں گے۔

جمعہ کو امریکی صدر نے کہا تھا کہ وزیردفاع جیمز میٹس عہدے سے  سبکدوش  ہورہے ہیں۔

 وہ فروری 2019ء تک عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

صدر ٹرمپ نے جیمز میٹس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ دو سال کے دوران جیمز میٹس نے دفاع کے شعبہ میں اہم خدمات انجام دیں۔

 انہوں نے دوسرے ملکوں میں ہماری فوجوں کی موجودگی اور ان کی ضروریات میں ہماری حکومت کی بہت مدد کی ہے۔

 اس کے جواب میں جیمز میٹس نے لکھا کہ ٹرمپ نے انہیں اپنے افکار وخیالات میں ہم آہنگی کی بناء پر وزارت دفاع کاقلمدان سونپا تھا۔

 



متعللقہ خبریں